ایس ایم ایس کے باوجود کارڈز دینے کی روایت برقرار

ایس ایم ایس کے باوجود کارڈز دینے کی روایت برقرار


ملتان(24نیوز)نئے سال کی آمد پر شہریوں نے شاپس کا رخ کر لیا۔ شہریوں نے خوشی میں تحائف اورکارڈزسے مبارکباد کے پیغامات دینا شروع کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2018 شروع ہونے میں کچھ ہی وقت باقی ہے۔نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے ہر کوئی اپنے انداز میں تیاریاں کررہا ہے۔ کارڈز کو ہمیشہ سے ہی نیک تمناؤں کے اظہار کا ذریعہ سمجھا جاتا ہےاسی لیے ملتان کے شہریوں نے بھی اس سلسلے میں شاپس کا رخ کر لیا ہے۔ خوبصورت ڈیزائنز والے پرنٹڈ اور ہینڈ میڈ کارڈز لوگ اپنے پیاروں کے لئے خود تیار کرتے ہیں۔انہیں گفٹ کے طور پر دے کر ہمیشہ ساتھ رہنے کا پیغام دیتے ہیں۔

شہریوں نے مزید کہا کہ جدید دورمیں جہاں موبائل ایس ایم ایس اور فیس بک کا استعمال بڑھ گیا ہے وہیں ان کارڈز کا رجحان اب بھی برقرار ہے۔