2017 کا سورج غروب ہوتے ہی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

2017 کا سورج غروب ہوتے ہی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا


لاہور (24 نیوز) وفاقی حکومت نے 2017 کا سورج غروب ہوتے ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔ وزیراعظم نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح پر اضافہ ہوا، اسلیے پاکستان میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی ریٹ کے حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

پیٹرول 4 روپے 6 پیسے فی لیٹر مہنگا، ہائی اسپیڈڈیزل 3 روپے 96 روپے پیسے مہنگا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 69 پیسے اضافہ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 25 پیسے زیادہ کر دی گئی۔