عوام اب پیپلزپارٹی، ن لیگ کی کارکردگی کا موازنہ کریں: خورشید شاہ

عوام اب پیپلزپارٹی، ن لیگ کی کارکردگی کا موازنہ کریں: خورشید شاہ


سکھر (24 نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کچھ تو ہے جس کے لیے لیگی رہنما سعودیہ جارہے ہیں ہم تو چاہتے ہیں کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں وقت آگیا ہے کہ عوام اب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کارکردگی کا موازنہ کریں۔

سکھر میں 64 ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو اور سال نو کے آغا پر اپنے پیغام میں سید خورشید شاہ کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو نیا سال مبارک ہو اور دعا ہے کہ یہ سال عوام کا سال ثابت ہو اور اس سال امن قائم رہے اور یہ سال امن وسلامتی اور جہموریت کے استحکام کیلئے اچھا ثابت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت جتنا مقروض ہوچکا ہے اتنا ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا آج ہر پاکستانی ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا مقروض ہوچکا ہے، لیکن حکمرانوں کو احساس نہیں بلکہ انہیں پیسے چاہئیں۔ اللہ ہر کسی کو سعودی عرب دکھائے مگر پاکستان کے فیصلے پارلیمینٹ میں ہونے چاہئیں۔ میاں نواز شریف سعودی عرب ایسے نہیں گئے پردے کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور ہے سانحہ ماڈل ٹاؤں کے حوالے سے جسٹس باقر کی رپورٹ مکمل طور پر منظر عام پر لائی جائے اور اس سانحہ کے شہداء کو انصاف ملنا چاہیے ہمارا موقف یہی ہے قادری صاحب کے ساتھ ہیں یا نہیں یہ الگ بات ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شوگر ملز مالکان آباد کاروں کے ساتھ زیادتیاں کررہے ہیں مگر شوگر ملز مالکان سن لیں اگلے سال انہیں گنا تین سو روپے من بھی نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی خوشیاں انصاف، امن اور مساوات کے مرہون منت ہوتی ہیں اور ہم سب کو ان کے حصول کے لیے ہمہ وقت اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی۔