کراچی: سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے بڑا بول بول دیا


کراچی (24 نیوز) سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کہتے ہیں کہ ملک کوسیاسی لیڈرشپ اب ایم کیوایم فراہم کرے گی۔ 2018 میں وزیراعلیٰ سندھ اور2023 میں وزیراعظم پاکستان ایم کیو ایم کا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقعے شاہراہ زائد حسین کی تزئین و آرئش کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کارکنان سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ ملک کو چلانے کیلئے سیاسی لیڈرشپ اب ایم کیو ایم فراہم کرے گی۔
فاروق ستار نے مصطفی کمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کو دفن کرنے والوں کو ڈی ایم سی سینٹرل میں چھوٹی سی نوکری دے دیں گے۔ فاروق ستار نے مزید کہا پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں کو دل سے لگانا ہوگا۔