سال 2018 سب کیلئے روشن ثابت ہو گا: آرمی چیف

سال 2018 سب کیلئے روشن ثابت ہو گا: آرمی چیف


اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سال دو ہزار سترہ کو یادگار برس کہا، آرمی چیف نے جہاں نئے چینلجز سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا وہیں پر سال دو ہزار اٹھارہ کو روشن اور کامیابیوں والا سال قرار دے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا، جس کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ سب کے لئے روشن سال ثابت ہو گا۔ چیلنجز پر قوم کی معاونت سے قابو پالیا جائے گا۔

جنرل باجوہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ نئے سال میں داخلی اور خارجی چیلنجز درپیش ہوں گے، مگر چیلنجز کو مواقعوں میں تبدیل کر دیں گے۔ انہوں نے دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانیوں کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔