الوداع 2018،دنیا بھر میں سال 2019ءکا استقبال


لاہور( 24نیوز )الوداع 2018ئ،دنیا کے مختلف حصوں میں 2019ءکاآغاز ہوگیا، پاکستان میں رواں سال کا آخری سورج تھوڑی دیر بعد غروب ہوجائیگا،تقریبات جاری،آتش بازی بھی کی جارہی ہے۔

حسین اور تلخ یادوں کے ساتھ سال2018ءکا آخری سورج آج ڈوب جائیگا

اس سال پاکستان سمیت دنیا کے سیاسی حالات اتار چڑھاﺅ کا شکار رہے،کبھی کشیدگی تو کبھی مذاکرات کی بساط بچھائی گئی،عالمی حالات میں چین،امریکہ تعلقات،روس برطانیہ کی کشدیگی اہمیت کی حامل رہی ،برطانوی سفیر کو زہر دینے کے الزام میں برطانیہ نے روسی سفیر وں کو اپنے ملک سے نکال دیا،جواب میں روس نے بھی برطانوی اور یورپی سفارتی عملے کو ملک بدر کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ،شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان سے ملے،امریکہ نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کردیا،استنبول میں سعودی سفارتخانے میں صحافی خشوگی کو قتل کردیا گیا۔

پاکستان میں تحریک انصاف پہلی بار ملک کی سب بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی اس نے وفاق اور دو صوبوں میں حکومت بنی،عمران خان پہلے کرکٹر وزیر اعظم بنے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دو بار جیل جانا پڑا،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی جیل گئے۔

سال 2018 کے دوران بلوچستان میں سب سے زیادہ سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے نشانے پر رہیں، مختلف علاقوں میں ہونیوالے119 حملوں میں 105 اہلکار جاں بحق اور 217 زخمی ہوئے۔

ادھر لاہور ٹریفک پولیس نے نیوائیر نائٹ پر ہلڑ بازی، آتشبازی اور ون ویلنگ روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔نئے سال کی خوشی کے نام پر موت کے کھیل کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اوور سپیڈنگ، ہلڑ بازی اور سڑکوں پر مستی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر منچلوں کو قابو کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔ ون ویلروں کو روکنے کیلئے ٹریفک پولیس کا ستر رکنی ہیوی بائیکس دستہ پٹرولنگ کرے گا -جبکہ اہم شاہراہوں پر سپیڈ کم کرنے کیلئے بیریئرز لگائے جائیں گے۔

سٹی او لیاقت ملک نے بتا یا کہ مال روڈ ، کینال روڈ، جیل روڈ سمیت شہر بھر کی اہم شاہراہوں پر ناکے لگائے جائیں گے ، نیو ائیر نائٹ پر2 ایس پیز ، 12 ڈی ایس پیز اور 12 سو سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں گے ، مال روڈ پر تمام موٹرسائیکلسٹ کو سروس لین چلایا جائے گا۔