2018 'بڑی شادیوں کا سال'

2018 'بڑی شادیوں کا سال'


اسلام آباد ( 24 نیوز ) سال 2018 میں شادی کا سیزن عروج پر رہا، اس سال کو 'بڑی شادیوں کا سال' قرار دیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا، اس سال پاکستانی اور بالی ووڈ کے شوبز کے ستاروں کے ساتھ ساتھ کئی عالمی شخصیات نے بھی اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔

اس سال 19 مئی کو برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل بھی شادی کے بندھن میں بندھے، شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی شادی اس برس کی مقبول شادیوں میں سے ایک ہے جس نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی صاحبزادی و اداکارہ سونم کپور بھی اس برس 8 مئی کو آنند آہوجا سے شادی کے بندھن میں بندھیں جن کے ساتھ وہ طویل عرصے سے قریبی دوستی سے منسلک تھیں۔

معروف بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا نے 12 مئی کو اپنی قریبی دوست و اداکارہ سونیا کپور سے دوسری شادی کی جن کے ساتھ وہ اکثر و بیشتر تقاریب میں ساتھ نظر آتے تھے۔

مقبول امریکی فنٹیسی ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ میں جون سنو کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار 31 سالہ کٹ ہیرنگٹن نے اسی ڈرامے میں یگرٹے کا کردار ادا کرنے والی 31 سالہ اداکارہ روز لیزلی سے رواں برس جون میں شادی کی اور حقیقی زندگی میں ایک نئی شروعات کی۔

بالی وڈ کی مقبول اور دلکش جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے طویل عرصے تک قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد گزشتہ ماہ 14 نومبر کو اٹلی میں خوبصورت پر شادی کی بندھن میں بندھ گئے۔

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی 2 دسمبر کو بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی۔ دونوں شخصیات کی شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی تھی۔