"ریچھ کی کھال پہن کر دھاڑو اور سال بھر کے گناہ معاف"


رومانیہ ( 24 نیوز ) جنوب مشرقی یورپ کے شہر رومانیہ میں 2018 کی الوداعی تقریبات چل رہی ہیں جہاں ریچھوں کی کھالیں پہن کر پریڈ کی جا تی ہے ۔

سال کے اختتام پر سیکڑوں کی تعداد میں عوام ریچھ کی کھال پہنے اس جلوس میں شامل ہوتے ہیں، پریڈ میں بچے بوڑھے جوان سب حصہ لیتے ہیں،  ریچھ کی کھال پہن کر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے، لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ریچھ کی آواز میں دھاڑنے سے سال کے گناہ دھل جاتے ہیں اور اسکی کھال پہن کر نئے سال میں داخل ہونا خوش بختی کی علامت ہے۔