امریکہ کا داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان


واشنگٹن(24نیوز)امریکی صدر نے داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کردیا،کہتے ہیں کہ افغانستان میں ڈیڈ لائنز دیکر دشمن کو چوکنا نہیں کرینگے۔ایران میں آزادی کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں کہا ہے کہ شمالی کوریاخطرات کو کم کرنے کی کوشش جاری رہیں گی۔۔چین اورروس ہمارے مفادات کو چیلنج کررہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا،امریکی امداد صرف دوستوں کوجانی چاہیئے دشمنوں کو نہیں،دوسروں کے لئے معاشی قربانیاں دینے کا صفحہ الٹ دیا۔۔ڈریمرز کو 12 سال میں شہریت دینے کا اعلان کردیا، داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے،،گوانتاناموبے جیل کو قائم رکھیں گے۔