خیبر پختونخوا پولیس تاحال عاصمہ کے قاتل کو پکڑنے میں ناکام


مردان(24نیوز)آسماں کھاگیا یا زمین نگل گئی، خیبر پختونخوا پولیس تاحال عاصمہ کے قاتل کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد ڈینٹل کالج کی طالبہ عاصمہ چھٹیاں گزارنے گھر گئی لیکن دنیا سے گزر گئی، عاصمہ کو مقامی نوجوان نے رشتہ سے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔مقتولہ عاصمہ نے نزعی بیان میں مجاہد آفریدی کے نام سے ملزم کی نشاندہی بھی کر دی لیکن پولیس ملزم گرفتار نہ کرسکی، اس کے بھائی صادق کو حراست میں لے لیا ہے،ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ملزم مجاہد بیرون ملک مفرور ہے، انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں۔

عاصمہ کا جنازہ اٹھا تو علاقے میں کہرام مچ گیا، غم سے نڈھال عاصمہ کے والد نے حکمرانوں سے انصاف کی فراہمی کی دہائیاں دیتا رہا، لواحقین کے علاوہ عاصمہ قتل کیخلاف لکی مروت کے عوام بھی سراپا احتجاج ہیں۔

عاصمہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے پولیس حکام نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کو تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔