راؤ انوار نے مقابلے میں مارے جانیوالوں کی تفصیلات جاری کردیں


کراچی(24نیوز)سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار نے شاہ لطیف ٹاون میں مبینہ مقابلے کے دوران نقیب کے ساتھ مارے جانے والے 3 دہشتگردوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

سابق ایس ایس پی ملیر کے مطابق قاری صابر اور مولوی اسحاق لشکر جھنگوی، نذر جان کا تحریک طالبان پاکستان سے تعلق تھا،مولوی اسحاق 2011 میں پی این ایس مہران، جناح انتڑنیشنل ائیرپورٹ پر حملے میں ملوث ہونے سمیت شاہ فیصل میں امام بارگاہ پر حملے اور 2012 میں چہلم کے جلوس پر حملے میں بھی ملوث تھا۔۔ جبکہ قاری صابر فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

معطل ایس ایس پی ملیر راو انوار نے ہلاک ہونے والے مبینہ دہشتگرد نذر جان کو پاک فوج کے 100 سے زائد جوانوں کو شہید کرنے سمیت ڈرون حملے میں مارے جانے والے طالبان کمانڈر فخر عالم کا قریبی ساتھی قرار دیا ہے۔