زلزلے سے پورا پاکستان لرز اٹھا


لاہور(24نیوز) لاہور،اسلام آباداورپشاور سمیت پاکستان کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے 'دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں
مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں،لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں،دفاتر سے باہر آگئے،جھٹکے 12بج کر 9منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 6.1ریکارڈ کی گئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق  گہرائی 178 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔حب میں ملبے تلے آکر دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

جھٹکے گوجرانوالہ،کمالیہ،سرگودھا،جہلم ،اسلام آباد ،لاہور، پشاور،کوٹلی،راولہ کوٹ،مظفر آباد،میر پور آزاد کشمیر ،ایبٹ آباد،کوہاٹ،مالاکنڈ،لوئر دیرمیں محسوس کئے گئے
لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے ،شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور سکولوں میں چھٹی دے دی گئی ۔

آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں کوٹلی، راولا کوٹ، میرپور خاص، پھلندری اور دیگر مقامات پر بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے لگے۔

گلگت بلتستان میں اسکردو، کھرمنگ، شگر، گھانچے، چلاس میں بھی شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔

دوسری جانب افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق افغانستان میں بھی زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔