اسلام آباد(24 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ اے ٹی سی نے تحریک انصاف کے رہنما کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ضرور پڑھیں:سفارتی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی دھرنے کے دوران بنائے گئے مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی 8 فروری تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 22،10am فروری 2019
واضح رہے کہ 2014 ءکے دھرنے میں ایس ایس پی تشدد، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پر مقدمات درج ہیں۔