شہر اقتدار میں بھی درندگی کا واقعہ سامنے آگیا


اسلام آباد(24نیوز) شہر اقتدار میں بھی درندگی کا واقعہ سامنے آگیا، تھانہ کورال کی حدود میں 12 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے قاری کوگرفتار کرلیا گیا، پولیس نے بچے کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ قصور کے بعد شہر اقتدار میں بھی درندگی کا واقعہ سامنے آگیا۔ تھانہ کورال کی حدود میں 12 سال کے فلپائنی بچے جبران سے قاری کی زیادتی کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔بچہ جبران اور اسکی والدہ فلپائنی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے 2 روز پہلے بچے کے ساتھ زیادتی کی۔ایس پی حسام کی سربراہی میں پولیس نے ملزم کو کھنہ پل سے نکالا۔ابتدائی بیان میں ملزم نے اعتراف کر لیا۔کہا کہ کئے پرشرمندہ ہوں۔ ادھر پولیس نے زیادتی کے شکار بچے کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کرلئے۔ ملزم اسلم کو بھی میڈیکل کروانے کے لئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔