ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بیٹسمین کیرن پولاڈ ملتان سلطانز ٹیم کا حصہ

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بیٹسمین کیرن پولاڈ ملتان سلطانز ٹیم کا حصہ


ملتان(24نیوز) پی ایس ایل تھری میں شامل چھٹی ٹیم ملتان سلطانز میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ دیکھائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے ٹاپ کلاس بلے باز کیرن پولاڈ بھی ملتان سلطانز ٹیم کا حصہ بن گئے۔

 ویسٹ انڈیز کے رائٹ ہینڈ بلے باز اور آل راونڈر کھلاڈی کیرن پولاڈ12مئی 1987 کو پیدا ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کیرن پولاڈ کا نام 2006 میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ کپ میں شامل کیا گیا۔ کیرن پولاڈ کو بھارت میں ہونے والےآئی سی سی ولڈ ٹی ٹوینٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل نہ کیا گیا لیکن مایہ ناز بلے باز کیرن پولاڈ نے بی پی ایل میں شامل ہو کر دھماکے دار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کیا۔

 ویسٹ انڈیز کے ٹاپ کلاس بلے باز کرین پولاڈ ، کرس گیل کے بعد دنیا کے دوسرے بیسٹمین ہیں جنہوں نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 500 چھکے لگائے۔ کیرن پولاڈ نے 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف 70 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ کیرن پولاڈ نے 101 ون ڈے میچوں میں 2289 رنز بنائے،56 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 762 جبکہ 123 آئی پی ایل میں2343  رنز بنائے۔

کیرن پولاڈ ویسٹ انڈیز، سی پی ایل، آئی پی ایل، بی پی ایل میں کھیلنے کے بعد اب پی ایس ایل تھری میں شامل چھٹی ٹیم ملتان سلطانز میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے چھکے اور چوکوں کی برسات کریں گے۔