سپر بلڈ مون کا زلزلے سےکیا تعلق ہے؟ جانئے حیرت انگیز انکشاف


اسلام آباد(24نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزے کی شدت چھ اعشاریہ دو رکارڈ کی گئی۔ 

 وقت گزرتا جا رہاہے لیکن زلزلوں کا سلسلہ نہیں تھم رہا۔ اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چھ اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 178 کلو میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندو کش تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے ڈائریکٹر زاہد رفیع کا کہنا ہے کہ انڈین اور یوریشن پلیٹس کے بگاڑ کے باعث زلزلوں کا خطرہ موجود ہے ۔ تاہم 2018 کے متعلق قیاس آرائیوں کا علم نہیں۔زاہد رفیع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپر بلڈ مون کے باعث سمندر کی لہروں میں تناوَ پیدا ہوتا ہے۔ سمندر پیچھے کی جانب جا کر پھر آگے کی طرف رواں ہوتا ہے لیکن زلزلے کا یقینی طور پر سپر بلڈ مون سے تعلق نہیں۔

ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کے لیے لازمی ہے کہ عوام میں شعور آگہی پیدا کی جائے۔