گرین بیلٹس پر بلڈنگ میٹریل کا کاروبار دھڑلے سے جاری

گرین بیلٹس پر بلڈنگ میٹریل کا کاروبار دھڑلے سے جاری


اسلام آباد(24نیوز) حکمرانوں کے شہر میں قبضہ مافیا نے اپنی حکومت بنالی،دفعہ 144 بھی روند ڈالی،گرین بیلٹس پر بلڈنگ میٹریل کا کاروبار دھڑلے سے جاری ،اینٹوں ،بجری اور ریت کے ڈھیر نے شہر کی خوبصورتی کو ماند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں قبضہ مافیا نے انوکھا انداز اپنا لیا۔پلاٹوں اور اراضی کو چھوڑ کرگرین بیلٹس بھی ہتھیا لیے گئے۔گرین بیلٹس پر اینٹیں،بجری او رریت کے ڈھیر پڑے ہیں۔ قبضہ مافیا کی اجارہ داری کےخلاف شہری بھی پھٹ پڑے۔

دوسری جانب قبضہ مافیا  گرین بیلٹس پر قبضے کو غیر قانونی قرار تو دے رہے ہیں تاہم ساتھ ہی اپنے دکھڑے بھی سنا رہے ہیں۔کہتے ہیں یہاں سے اٹھ جائیں تو گھروں کا چولہا کیسے جلائیں؟ گرین بیلٹس شہر کی خوبصورتی کےلئے بنائی گئی ہیں لیکن کاروباری سرگرمیوں سے خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے۔کھلے عام کنسٹریکشن میٹریل کی فروخت پر پابندی ہے لیکن سی ڈی اے اور انتظامیہ دونوں ہی آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔