پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا منافع بڑھ گیا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا 6 ماہ کا مجموعی منافع 132 ارب روپے سے بھی بڑھ گیا، منافع کے نام پر ایک ارب 20 کروڑ سے زیادہ ڈالر باہر بھجوائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کے صنعتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری تو گزشتہ سال سے تقریبا 3 فیصد کم ہوئی لیکن اس دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے گزشتہ سال سے 30 فیصد زیادہ ڈالر منافع کی مد میں باہر بھجوائے گئے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق 6 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے گئے۔ 1 ارب 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر صنعتی شعبے کی سرمایہ کاری کے منافح اور 14 کروڑ 66 لاکھ اسٹاک مارکیٹ سے حاصل شدہ منافع کے نام پر باہر گئے۔ اس دوران صنعتی شعبے میں نئی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 38 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ سال اس عرصے میں مجموعی طور پر 92 کروڑ 84 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا گیا تھا جبکہ ایک ارب 42 کروڑ دالر کی نئی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔