ملتان: بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی


ملتان (24 نیوز) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ نے یونیورسٹی کے لیکچررسمیت 6 افراد پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔ متاثرہ طالبہ وائس چانسلرکے نوٹس نہ لینے پر انصاف کے لیے پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزموں نے زیادتی کی وڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی ایک طالبہ سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ متاثرہ لڑکی الپہ پولیس کی طرف سے کارروائی نہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشنز کے پاس پیش ہو گئی۔

متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی کے لیکچرر سمیت 6 افراد نے اس سے زیادتی کی۔ زیادتی کا نشانہ بنانے والوں نے ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔ ایک سال پہلے وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز سیف اللہ خٹک نے ایس پی گلگشت جلیل عمران کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو وائلنس اگینسٹ ویمن سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔