گوجرانوالہ: راجہ رنجیت سنگھ کی بارہ دری فن تعمیرکا نادر نمونہ

گوجرانوالہ: راجہ رنجیت سنگھ کی بارہ دری فن تعمیرکا نادر نمونہ


گوجرانوالہ (24نیوز) راجہ رنجیت سنگھ کے دور اقتدار میں بننے والی بارہ دری فن تعمیر کا نادر نمونہ، بارہ دری کی بناوٹ اور خوبصورتی کا کوئی ثانی نہیں،ٹوٹی دیواروں کو دیکھ کر شہری فکرمند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گھنے درختوں کے سائے تلے خوبصورت نقش و نگاری یہ ہے پنجاب کے پہلے سکھ حکمران راجہ رنجیت سنگھ کے دور حکومت میں بننے والی بارہ دری خوبصورت اور دلکش بارہ دری ماضی کی ایسی روشن داستان ہے کہ کئی دہائیوں سے بزرگ شہری اس مقام کے گرویدہ ہیں۔

شہریوں کے مطابق بارہ دری کی بناوٹ اور خوبصورتی کا کوئی ثانی نہیں ۔لیکن اسکی ٹوٹی دیواروں کو دیکھ کر تاریخی عمارتوں سے محبت کرنے والے فکرمند بھی ہیں ۔

بارہ دری دیکھنے کے بعد شدت سے وہ حاکم یاد آتے ہیں جو اپنے ملک وقوم سے دلی محبت رکھتے تھے۔