خیبرپختونخوا پولیس سیاسی اثر سے پاک ہوچکی ہے:پرویز خٹک


پشاور(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  پرویزخٹک نے اپنے صوبہ کی پولیس کے دفاع میں سامنے آتے ہوئے کہا ہے  کہ تباہ حال صوبائی پولیس کو فعال بنانے کی مضبوط بنیادیں رکھ دی ہیں ۔حوصلہ افزائی نہ ہو تو اہل کاروں اورافسروں کے حوصلے پست ہوں گے۔

پرویزخٹک کا خیبرپختونخوا پولیس کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس سیاسی اثر سے پاک ہوچکی ہے ۔ اس کی تربیت ، مہارت اور صلاحیت بلند کرنے کے ٹھوس اقداماتکیے ہیں۔ان کی حوصلہ افزائی نہ ہو تو معاملہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی صرف پنجاب ہی نہیں تمام صوبوں کی پولیس سے بہتر ہے۔جدید فرانزک لیب دو سے تین ہفتوں میں کام شروع کردے گی ۔

اس موقع پرتحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس کو منظم انداز میں بدنام کرنے کے اقدام قابل تشویش ہیں ۔انہیں ناکام بنایا جائے گا۔

مزید دیکھیں: