سکندرعرفان کی ساتھیوں سمیت اے این پی چھوڑ کر پیپلز پارٹ​ی میں شمولیت


 اسلام آباد (24 نیوز) صوابی سے سابق ایم پی اے سکندرعرفان نے ساتھیوں سمیت اے این پی چھوڑکرپیپلزپارٹ​ی میں شمولیت اختیارکرلی. سابق صدرآصف زرداری کہتےہیں کہ پیپلزپارٹی پختونوں کی محرومیوں کاازالہ کرےگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد زرداری ہاؤس میں صوابی سے سابق ایم پی اے سکندرعرفان کی قیادت میں 13 رکنی وفد نے سابق صدرمملکت آصف زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا . سابق صدر آصف علی زرداری نے سکندرعرفان خان اور دیگر کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پختونوں کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی .

آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق اور چاروں صوبوں میں انتخابات جیتے گی گے، پختونخوا میں جیالا وزیراعلیٰ ہوگا اور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے۔