مانسہرہ، ڈی آئی خان(24نیوز) خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک نے گدھوں کی برآمد کے منصوبے کے تحت مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں گدھوں کے فارمز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 15،02pm فروری 2019
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق گدھوں کے فارمز غیر ملکی پارٹنر شپ سے بنائے جائیں گے جس کے لیے چینی حکومت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے۔ابتدائی تین سال کے دوران 80 ہزار گدھے برآمد ہوں گے، فارمز میں گدھوں کی افزائش ڈھائی سے تین سال میں ہوجاتی ہے۔