مفتی عبدالقوی رنگین مزاجی سے باز نہ آئے، ایک اور ویڈیو وائرل



ملتان (24 نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی اپنی رنگین مزاجی سے باز نہ آئے اور تمام تر تنازعات کے بعد ان کی محفل موسیقی میں گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کرنے کی ایک اور وڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک شادی کی تقریب میںمحفل موسیقی کا اہتمام  میں کیا گیا، گلوکارہ نادیہ ہاشمی نے گانا شروع کیا تو تقریب میں شریک مفتی عبدالقوی بھی سرور میں آگئے۔ مفتی عبدالقوی نے گلوکارہ پر پہلے نوٹ نچھاور کیے، موصوف ناصرف جھومتے رہے بلکہ گلوکارہ کو تالیاں بجا بجا کر داد بھی دیتے رہے۔

یاد رہے چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو خواجہ سرا کے ساتھ بھی بہت وائرل ہوئی تھی.

Malik Sultan Awan

Content Writer