ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کےسابق رکن گرفتار

 ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کےسابق رکن گرفتار


کراچی (24 نیوز) ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کےسابق رکن اور ممتاز ترقی پسند رہنما مومن خان مومن کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  مومن خان مومن اور بیٹےمحسن کوکراچی کےعلاقےگلستان جوہرمیں انکی رہائش گاہ سےپولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نےحراست میں لے لیا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہمومن خان شدیدعلیل اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، مومن خان مومن زیر علاج رہے ہیں چند روز قبل عدالت میں پیشی کے دوران بھی ان کی حالت خراب ہوگئی تھی۔ حراست میں لئے جانے سے مومن خان مومن کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ مومن خان مومن کہاں ہیں؟  سرکاری اہلکار انہیں، صاحبزادے اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے ہیں۔