کیا آپ جانتے ہیں؟  آپ گٹکا اور پان کی شکل میں زہر کھا رہے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں؟  آپ گٹکا اور پان کی شکل میں زہر کھا رہے ہیں


  کراچی ( 24نیوز ) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگ اپنے ہاتھ سے منہ میں کینسر ڈال رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گٹکا پان اور مین پوری کھانے سے ہر سال ہزاروں نوجوان کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہورہے ہیں مرض کی تشخیص کے باوجود نوجوان طبقہ گٹکے کی لت چھوڑنے کو تیار نہیں۔ڈاکٹرعبدالحق، ڈینٹؒل سرجن سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی منہ کے کینسر کی ابتدائی علامات میں منہ مکمل نہ کھلنا ہے مریض کے منہ اور گال میں معمولی جلن ہو تو سمجھ لیں وہ مرض کے بہت قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیپا ٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے 

ڈاکٹرعبدالحق، ڈینٹؒل سرجن سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی ، طبی ماہرین کا کنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق  کراچی میں  روزانہ درجنوں افراد منہ کے  نہ کھلنے کی شکایات لیکر اسپتال آتے ہیں اس مرض پر قابو پانے کیلئے لوگوں میں مکمل آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito