کالا باغ ڈیم کی تعمیرقومی اتفاق رائے پرچھوڑتے ہیں:چیف جسٹس

کالا باغ ڈیم کی تعمیرقومی اتفاق رائے پرچھوڑتے ہیں:چیف جسٹس


  24نیوز : چیف جسٹس آف پاکستان نے کالا باغ ڈیم کی تعمیرقومی اتفاق رائے پرچھوڑ دی،انہوں نے کہا ہے کہ  ڈیمزفنڈ حکومت ٹیک اوورکرنا چاہتی ہے توکرلے، کام میں مداخلت نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان  کا کہنا ہے کہ عوام چاہتے ہیں فنڈز کی نگرانی عدالت کرے، چیف جسٹس نے بجلی بلوں میں شامل ٹیکسز پربھی ازخود نوٹس لینے کا عندیہ دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں چارکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں دیامیربھاشا اورمہمند ڈیم کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے سینئروکیل اعتزاز احسن سے استفسار کیا، کیا ڈیمز کیلئے فنڈزقائم کرنے کا فیصلہ درست ہے، جس پراعتزاز احسن کا کہنا تھا فیصلہ درست اوراچھا ہے متنازعہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے سیاسی جوڑ توڑجاری 

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے جن ڈیمز کی تعمیر متنازعہ نہیں ان پرفوکس ہے، ڈیمزبننےتوہیں کالا باغ پرجب قومی اتفاق ہوا وہ بھی بنےگا۔ چیف جسٹس نے کہا ڈیمز کا ڈیزائن کیا ہوگا ٹھیکہ کس کو دینا ہے یہ عدالت کاکام نہیں، حکومت اگر فنڈز اکٹھے کر سکتی ہے تو کرے، عدالت حکومت کی مددکررہی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بجلی بلوں میں ٹیکسزکی طرف بھی توجہ دلائی ان کا کہنا تھا بجلی بل میں ہوشربا ٹیکسزشامل ہوتے ہیں ان پربھی نوٹس لیں گے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito