پرویز خٹک نے عمران خان کو دھوکہ دے دیا


پشاور( 24نیوز )سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی عمران خان کو دھوکہ دے گئے،وزارت اعلیٰ نہ ملنے پرپرویز خٹک نے پشاور میں ایم پی ایز کے اجلاس میں شاہ فرمان کانام تجویز کردیا،میڈیا پر خبر کے بعد دفاعی پوزیشن اپنا لی۔
تفصیلات کے مطابق عاطف خان نے ایم پی ایزکواجلاس میں شرکت سے منع کیا،کپتان کے نزدیکی کھلاڑی بڑے عہدے کے لالچ میں آگئے، پرویز خٹک کوبنی گالہ نے اگلی باری دینے سے انکارکیاتوسابق وزیراعلیٰ نے سپیکرہاوس پشاورمیں ایم پی ایزکااجلاس طلب کرلیا،ایم پی ایزکے اجلاس میں پرویزخٹک نے وزیراعلیٰ کے لیے شاہ فرمان کانام پیش کردیا،عاطف خان کوبھی صوبے کی سربراہی دینے کی صورت میں عہدے کی مدت ڈھائی سال کرنے کی تجویزبھی دے ڈالی،اجلاس میں کپتان کے نزدیکی کھلاڑیوں شاہ فرمان،علی اوراسدقیصرسمیت20ایم پی ایزنے شرکت کی۔

  یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا خواب ٹوٹ جائیگا؟
میڈیا پرخبرچلنے کے بعد خٹک عہدے کیلئے جوڑتوڑسے پیچھے ہٹ گئے،اورسپیکرہاو¿س سے باہرآکربنی گالہ کے ہرفیصلے کوماننے کااعلان کرڈالا،ذرائع کےمطابق وزارت اعلیٰ کے امیدوارعاطف خان بھی صوبائی ارکان سے مسلسل رابطے میں ہیں،عاطف خان نے اپنے قریبی ایم پی ایزکواجلاس میں شرکت سے منع بھی کیا جبکہ چیئرمین سیکریٹریٹ سے بھی ایم پی ایزکوبتایاگیاکہ پشاوراجلاس پارٹی کی جانب سے نہیں بلایاگیا۔