ق لیگ کے انکار کے بعد ن لیگ نے نیا در ڈھونڈ لیا

ق لیگ کے انکار کے بعد ن لیگ نے نیا در ڈھونڈ لیا


لاہور( 24نیوز )ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ، مسلم لیگ ق نے حمایت سے انکار کیا تو ن لیگ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے چودھری نثار کے گرد چکر لگانے پر مجبور ہوگئی۔

پنجاب میں حکومت سازی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، تحریک انصاف اور ن لیگ میں پڑ گیا بڑا میچ، دونوں جماعتیں زیادہ سے زیادہ آزاد ارکان کی حمایت حاصل کرنے کی تگ ودو میں لگی ہیں۔

ن لیگ نے تو ق لیگ کی بھی منت سماجت کی، لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،،، ن لیگ اب چودھری نثار کا دل جیتنے کی کوشش میں لگی ہے،پنجاب کے سابق وزیر رانا ثنا اللہ کے مطابق چودھری نثار نے پنجاب میں ن لیگ کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:   پرویز خٹک نے عمران خان کو دھوکہ دے دیا

چودھری نثار کے قریبی ذرائع نے بھی ن لیگ کے رہنماو¿ں کی ان سے ملاقات کی تصدیق کی ہے،چودھری نثار نے کیا فیصلہ کیا اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔