کھیل کود ختم،سکول کے بچوں کیلئے بری خبر آگئی

کھیل کود ختم،سکول کے بچوں کیلئے بری خبر آگئی


کراچی ( 24نیوز ) چھٹیاں ہوئیں ختم اور دن آگئے سکول جانے کے لیکن اس سے پہلے نئی کلاس کے لئے نئی کتابیں اورنیا بیگ بھی ضروری ہے۔
یوں تو اپریل کے مہینے میں سکولوں کے نئے سیشن کا آغاز ہو جاتا ہے لیکن موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول جانے والے بچوں کو نئی کلاسز میں بیگزاورجوتے بھی نئے درکار ہوتے ہیں، کراچی کی ہول سیل مارکیٹوں میں اردو بازار ،صدر ،بوہری بازار اور لائٹ ہاوس کے بازار شامل ہیں جہاں لوگ مناسب قیمت پر اچھی چیز کی تلاش میں رہتے ہیں لیکن یہاں بھی مہنگائی کا جن شہریوں کے استقبال کے لیے موجود ہے۔

 یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ طلبا وطالبات کا ووٹ کس کی طرف؟
والدین کا کہنا ہے کہ وقت ک ساتھ مہنگائی بڑھ رہی ہے ،بچوں کے لیے اچھی کوالٹی کے بیگز اورجوتے کم قیمت پرملنا نایاب ہیں اگر کوالٹی پر کمپرومائز کرلیں تو کچھ ہی عرصے بعد دونوں ہی چیزیں دوبارہ خریدنا پڑتی ہیں جبکہ دکانداروں کہتے ہیں چیز خراب نہیں ہوگی تو پورا سال ہمارا گزارہ کیسے ہو گا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ جس چیز کو ہاتھ لگاو سونے کے بھاولیکن بچوں کی خواہش پوری کرنا بھی ضروری ہے۔