گزرا کل عمران خان کامنہ چڑانے لگا

گزرا کل عمران خان کامنہ چڑانے لگا


لاہور( 24نیوز ) عام انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اپنے ہی بیان منہ چڑانے لگے،پانچ سال جس دھاندلی کا رونا روتے رہے آج انہی الزامات کا انہیں سامنا ہے، جن آزاد امیدواروں کو بلیک میلر کہا، آج انہی کی حمایت کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔
یاد ماضی عذاب ہے یارب، چھین لے مجھ سے حافظہ میرا،یہ شعر ان دنوں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر صادق آتا ہے، جنہیں ان کے ماضی کے بیان شاید اب تنگ کررہے ہیں، عمران خان جو کبھی الیکٹیبلز کو منہ لگانے کو تیار نہ تھے، عام انتخابات میں سب سے زیادہ الیکٹیبلز کو انہوں نے اپنی جماعت میں شامل کیا،یہی نہیں وہ آزاد امیدواروں کے بھی سخت خلاف تھے، یہاں تک کہ انہیں بلیک میلر بھی کہا،ا ٓج انہی کے پاس پارٹی میں شمولیت کے سندیسے بھیجے جارہے ہیں اور منتیں بھی کی جارہی ہیں۔
2013 کے عام انتخابات میں شکست پر عمران خان نے پانچ سال دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹا، حکومت پر الزام لگاتے رہے، اسی سلسلے میں طویل مدتی دھرنے بھی دیئے۔
آج پی ٹی آئی ایک طرف ہے تو دوسری طرف ساری جماعتیں دھاندلی کی شکایت کررہی ہیں تو کیا وہ دھاندلی مان لیں گے۔ ؟؟؟؟