ڈالر کے ریٹس میں حیرت انگیز کمی

ڈالر کے ریٹس میں حیرت انگیز کمی


کراچی( 24نیوز ) سٹیٹ بینک کے غیرمعمولی اقدامات کے باعث ڈالر نیچے آنے لگا، روپے کی قدر میں برتری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 5 روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دس روپے کی ر کارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے غیرمعمولی اقدامات اورنئی حکومت کے آتے ہی ڈالر بھی ڈگمگا گیا،اونچی اڑان کرنے والے ڈالرکی اب ہے نیچی نیچی پرواز ہے اور مزید نیچے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی پابندی کے بعد مارکیٹ سے خریدارغائب

گزشتہ پانچ روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بتدریج کمی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ، ڈالر دس روپے کمی بعد 121 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے،انٹر بینک مارکیٹ میں بھی 4 سال بعد ڈالر کے ریٹ گرگئے، ڈالراسوقت 122روپے80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ڈالرکے نیچے آنے سے ملکی قرضوں کا بوجھ مزید کم ہونے کاامکان ہے۔