بائیکاٹ کیا اور نہ ہی بغاوت کرینگے:کپتان ہاکی ٹیم

بائیکاٹ کیا اور نہ ہی بغاوت کرینگے:کپتان ہاکی ٹیم


لاہور( 24نیوز ) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اولمپیئن محمد رضوان سینئر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے نہ توبائیکاٹ کیا ہے اور نہ ہی بغاوت،،کھلاڑیوں نے اپنا حق مانگا تھا ، ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ڈیلی الاﺅنس دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلی الاﺅنس کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا،قومی کپتان نے ایشین گیمز میں شرکت کا عندیہ دیا،ان کا کہنا ہے کہ الاﺅنسز مل گئے تو کھیلنے ضرور جائینگے۔

 یہ بھی پڑھیں:  آئی سی سی رینکنگ کا اعلان

رضوان سینئرنے کہاکہ کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کیا اور نہ ہی بغاوت ،کھلاڑیوں کے لاکھوں روپے فیڈریشن پر واجب الادا ہیں،خالی پیٹ اور خالی جیب سے کب تک کھیل سکتے ہیں، حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ فیڈریشن کی گرانٹ جاری کرے۔