الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا

الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا


  اسلام آباد ( 24نیوز ) الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مستردکردیا، سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کا کہنا ہے بنا تحقیق بیانات افسوسناک ہیں، ہارنے والوں کوشکایات ہیں توقانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

 سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہیں ہوں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے اے پی سی میں الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ سامنے آیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ملک میں شفاف الیکشن ہوئے۔ کسی کو شکایت ہے توآئین میں دیے گئے طریقے پرعمل کریں، قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے گا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا انتخابات کی شفافیت اس سے ظاہر سے کہ ملک میں مقررہ وقت پرانتخابات کرائے گئے، لوگوں نے آزادانہ حق رائے دہی استعمال کیا،52 فیصد ٹرن آؤٹ رہا، سیاسی جماعتوں کی شکایات پراقدامات کیے گئے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کا کہنا تھا جیتنے اورہارنے والے امیدوارعوامی رائے کو تسلیم کریں اورجمہوری عمل کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔