سی ڈی اے کی بنی گالا پرمہربانیاں

سی ڈی اے کی بنی گالا پرمہربانیاں


24نیوز : سی ڈی اے کی بنی گالا پرمہربانیاں، سڑک ہو یا اسٹریٹ لائٹس عمران خان کی رہائش گاہ کے اردگرد سب ٹھیک ہونے لگا، نمبر گیم پوری ہونے سے پہلے ہی نمبر بنانے کا کام شروع ہو گیا۔

 کچھ طورطریقے ہیں اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے، لگتا ہے سی ڈی اے حکام نے نمبرگیم کے بغیرہی عمران خان کووزیراعظم مان لیا ہے۔یہ صرف کہنے کی بات نہیں، سی ڈی اے اسے ثابت کررہا ہے اپنے عمل سے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے گرد ہنگامی بنیادی پرکام شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہریت چھپانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی: چیف جسٹس 

متوقع وزیراعظم کا گھر ہے تو لگنا بھی چاہیے، بنی گالا کو جانے والے راستوں کی تزئین وآرائش کی جانے لگی۔ بنی گالا کو جانے  والی سڑک   کی مرمت  بھی شروع کردی گئی اور تو اورفائربریگیڈ کی ایک گاڑی عمران خان چوک اورسڑک کی مرمت میں استعمال ہونے والا ٹرک بنی گالا پہنچا دیے گئے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف میں آج اسٹریٹ لائٹس بھی مکمل فعال کر دی جائیں گی۔