شوگر ملز کیس: نیب کی مریم نواز سے تفتیش

شوگر ملز کیس: نیب کی مریم نواز سے تفتیش


لاہور(24نیوز) مریم نواز آج چودھری شوگر ملز کیس میں نیب لاہور پیش ہوں گی۔

چودھری شوگر ملز کے ذریعے مبینہ منی لانڈرنگ کا کیس,  مسلم لیگ (ن) کی رہنما  اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاجزادی مریم نواز لاہور میں نیب آفس پیش ہوئیں۔ مریم نواز سے پینتالیس منٹ تک تفتیش کی گئی، تین رکنی جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کیں. حسن اور حسین نواز بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔

تمام افراد چودھری شوگرملز میں شیئرہولڈرز ہیں۔ پیشی کے موقع پر نیب لاہور ہیڈکوارٹرز کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔