کوئٹہ دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت6 افراد شہید

کوئٹہ دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت6 افراد شہید


کوئٹہ ( 24نیوز ) میزان چوک کےقریب دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 6افراد شہید ہوگئے،دھماکے میں 2 خواتین سمیت 36افرادزخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میزان چوک میں ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24نیوزکو موصول ہوگئی، دھماکے میں2پولیس اہلکار، ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 6افرادجاں بحق ہوگئے،لاشوں اور زخمیوں کوسول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

پولیس کےمطابق 5سے 6کلودھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے میں پانچ افرادجاں بحق اور34 زخمی ہوئے۔