عمارت کی چھٹی منزل سے بچہ گرگیا، مگر خراش تک نہ آئی

عمارت کی چھٹی منزل سے بچہ گرگیا، مگر خراش تک نہ آئی


بیجنگ(24نیوز) جیسے اللہ رکھے،اسے کون چکھے، چین میں رہائشی عمارت کی چھٹی منزل سے بچہ گرا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں بلند رہائشی عمارت کی  چھٹی منزل سے بچہ گرا، مگراسے خراش تک نہ آئی، بچے کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،  تین سال کا بچہ کھڑکی سے لٹک رہا ہے،پھراس نے ہاتھ چھوڑ دیئےاورنیچے آن گرا، مگر اس کو ایک بھی خراش نہیں آئی۔

واقعہ کی عینی شاہدین ایک خاتون نےبتایا کہ میں نے جب عمارت پر بچے کو لٹکتے ہوئے دیکھا تو بہت ڈر گئی اور شور مچایا، جس پر عمارت میں موجود لوگ باہر آئے،بچے کو بچانے کے لئےایک کمبل لایا گیا تاکہ وہ اس میں گرے، پھر ایسا ہی ہوا اس نے ہاتھ چھوڑ دیئےاور کمبل میں آ گرا۔

پولیس کا کہناتھا کہ بچہ گھر میں اکیلا تھا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ باہر جانے کے لئے وہ بالکنی میں جا پہنچا، گرنے کے بعد بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ بچہ بلکل ٹھیک ہے، بعدازاں والدین کے حوالے کردیا گیا۔