مزدوروں کی اجرت سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری

مزدوروں کی اجرت سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری


( 24نیوز )مزدوروں کی کم سے کم اجرت17ہزار500مقرر کرنے کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے نافذالعمل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مزدوروں کی کم سے کم اجرت17ہزار500مقرر کردی گئی، اس سلسلے میں باقاعدہ  نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے نافذالعمل ہو گا، مزدوروں کے اوقات کار8گھنٹے ہوں گے اورانہیں مہینے میں چاردن کی چھٹیاں دی جائیں  گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مزدور سے اضافی ڈیوٹی کرانے پر مزید ادائیگی کی جائے گی، اگر کوئی معاہدہ ہواہے تو مزدوروں کوہاﺅس رینٹ ،بجلی ،پانی ،طبی امداد ،گریجویٹی ،بونس اورپنشن کی بھی ادائیگی کی جائے گی،کارخانہ دارمزدوروں کو کھانے پینے کی اشیاءپرسبسڈی بھی دیگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بیان کیا گیا کہ تمام صنعتکار اور کارخانے اس بات کے پابندہونگے کہ وہ کم سے کم اجرت کے ایکٹ2013ء کے مطابق کسی بھی مزدورکو 17ہزار500کی ادائیگی کریں گے۔