ملکہ ترنم نورجہاں کی جائیداد کیلئے ورثا میں عدالتی جنگ شروع

ملکہ ترنم نورجہاں کی جائیداد کیلئے ورثا میں عدالتی جنگ شروع


لاہور(24 نیوز)ملکہ ترنم نورجہاں کی جائیداد کیلئے ورثا میں عدالتی جنگ شروع ہوگئی۔

گلوکارہ میڈیم نورجہاں  کےنواسےاداکاراحمد بٹ،مصطفیً بٹ نےدعویٰ دائرکردیا ،سول جج نوید انجم کی عدالت میں احمد بٹ،مصطفیٰ بٹ نے دعویٰ دائرکیا ہے کہ نانی کی جائیدادمیں والدہ ظل ہماکابھی حصہ ہے،احمدبٹ،مصطفی ٰبٹ جائیدادپرماموں اصغرکےبچوں نےقبضہ کررکھاہے۔

وکیل کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں  موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ نورسٹوڈیوکی جگہ میں ہماراحصہ ہےجودلوایاجائے، عدالت نے عرفان صادق ایڈووکیٹ کےدلائل کےبعدفریقین کونوٹس جاری کردیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer