پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد (24 نیوز) پی ٹی آئی کی تین خواتین ارکان اسمبلی نااہل ہوں گی یا نہیں، فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے ارکان اسمبلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، الیکشن کمیشن نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ  کنول شوذب مس کنڈکٹ کی مرتکب پائی گئیں،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

ملائکہ بخاری، کنولشوذب اور تاشفین صفدر کی نااہلی کے لیے درخواستیں دائر ہیں، کنول شوذب  کے وکیل نے ووٹ ٹرانسفر میں ایک دن دو پٹیشنز دائر کرنے پر غیر مشروط معافی کی استدعا کی ہے، وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کنولشوذب کی ووٹ ٹرانسفر کی کوئی درخواست نہیں آئی،  پانچ جون کو درخواست آئی لیکن وہ بھی ٹرانسفر کی نہیں تھی، ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی دونوں پٹیشنز منگوا لیں،  کنول شوذب کا کنڈکٹ 62 اور 63 کے تناظر میں دیکھا جائے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر کوئی رسید موجود ہے تو وہ فیک ہے، صرف پانچ جون والی اصلی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ پبلک آفس ہولڈر کا کنڈکٹ ٹھیک ہے،بالکل ایسی صورتحال میں ریلیف نہیں ملنا چاہیے تھا، کنول شوذب کے وکیل مشروط معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer