فیصل آباد: بچوں سے بدفعلی کرنے والا گینگ پکڑا گیا

فیصل آباد: بچوں سے بدفعلی کرنے والا گینگ پکڑا گیا


فیصل آباد (24نیوز) فیصل آباد کےتھانہ بٹالہ کالونی میں بچوں کے ساتھ بد فعلی کر کے ویڈیو بنانے والا گینگ منظر عام پر آگیا.

چار افراد پر مشتمل گینگ نوعمربچوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمات درج کرلیے گئےجبکہ 2ملزموں کوگرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزموں میں عدنان اور قاسم شامل،علی اورشہزاد کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا.

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے12سالہ حسنین اور بارث کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے بچوں کے والد کی مدعیت میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کئے. اس سے پہلے بھی فیصل آباد میں 182 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔