شاہد آفریدی کی فاٹا سپر لیگ فائنل میں آمد، وزیر اعظم سے بڑھ کر پروٹوکول دیا گیا

شاہد آفریدی کی فاٹا سپر لیگ فائنل میں آمد، وزیر اعظم سے بڑھ کر پروٹوکول دیا گیا


خیبر ایجنسی (24 نیوز) گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی خیبر ایجنسی میں فاٹا سپر لیگ کا بھر پور انداز میں انعقاد کیا گیا۔ جس لا فائنل جمرود سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی شاہد آفریدی تھے۔

تفصیلات کے مطابق فاٹا سپر لیگ کا آغاز پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے گزشتہ برس کیا گیا۔ پشاور زلمی نے یہ قدم جیت کی خوشی اور فاٹا میں کھیلوں کی ترویج کے مقصد سے اٹھایا۔

یہ بھی پڑھئے:لاہور تباہی سے بچ گیا،پی ایس ایل کے دوران بڑا منصوبہ ناکام

اس سال منعقد ہونے والے ایونٹ میں فاٹا سے کل 24 ٹیمیں اس کا حصہ بنیں جن میں 360 کھلاڑی شامل تھے۔ ایونٹ کا آغاز گزشتہ برس سے بڑھ کر کیا گیا۔ رواں برس منعقد ہونے والے مقابلوں کی افتتاحی میچ سے قبل جمناسٹک کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ جبکہ میچ پرائم شنواری اور کرم گلونہ کی ٹیموں نے کھیلا۔

ایف ایس ایل کی دوسری شرائط سے بڑھ کر ایک شرط بہت ہی اہم تھی۔ سبھی ٹیموں کو چار بین الاقوامی کھلاڑی کھلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ پرائم شنوار کلب کی جانب سے عمر گل، فخر الزمان، شاہین آفریدی اور ریاض آفریدی نے پرفارم کرتے ہوئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایمپائرز کی خدمات کے حصول کو ممکن بنایا گیا جن کی تعداد بارہ تھی۔

گزشتہ برس ایف ایس ایل کا ایونٹ 3 سے 13 اپریل تک جاری رہا۔ اس دوران 67 میچ کھیلے گئے جبکہ کل 24 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح قرار دی جانے والی ٹیم کو 6 لاکھ روپے اور رنر اپ کو 3 لاکھ روپے ملے۔

اس ایونٹ کے ساتھ جڑی ہوئی سب سے اہم بات جمرود کمپلیکس میں کرکٹ سٹیڈیم ہے جس کا افتتاح سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیا تھا۔

پڑھنا نہ بھولئے: پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹونٹی سیریز،ٹریفک پلان تیار

اسی نسبت سے شاہد آفریدی نے جمعہ کے روز کھیلا جانے والے فائنل میچ میں شرکت کی۔ شاہد آفریدی وہاں پہنچے تو فاٹا کے لوگ ان کے راستوں میں بچھ بچھ گئے۔ اہالیان علاقہ نے شاہد آفریدی کو ایک وزیر اعظم سے بھی بڑھ کر پروٹوکول دیا۔