”ادلے کا بدلہ“روس کا امریکی اتحادی 23ممالک کے سفارتکار نکالنے کا اعلان

”ادلے کا بدلہ“روس کا امریکی اتحادی 23ممالک کے سفارتکار نکالنے کا اعلان


ماسکو (24نیوز) روس نے 23ممالک کے درجنوں سفارتکاروں کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ زیادہ تر یورپی ممالک شامل ہیں۔ فرانس، جرمنی اور پولینڈ کے چار، چار سفارتکاروں کو نکالا جائیگا۔ ہالینڈ، سویڈن، جمہوریہ چیک، فن لینڈ، لتھونیا اور ناروے کو بھی کہا ہے کہ وہ اپنے سفارتکار نکال لیں۔
یوکرائن کے 13سفارتکار نکالے جائیں گے کینیڈا اور آسٹریلیا کے سفارتکار بھی وزارت خارجہ پہنچے۔ روس کی برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ پر اعصابی گیس حملے کے تنازع پر جوابی کارروائی جاری ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہیکوماس نے کہا ہے کہ سفارتکاروں کی ملک بدری کے فیصلے پر حیرت نہیں ہوئی، سنگین صورتحال کے باوجود روس کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:فلسطینیوں کا خون پانی سے بھی سستا،اسرائیلی فائرنگ سے16 شہید' 1500 زخمی
روس کی جانب سے 60 سفارتکار نکالنے اور قونصل خانہ بند کرنے کے اعلان پر امریکہ اشتعال میں آگیا اور ماسکو کے خلاف مزید اقدامات کی دھمکی دے دی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا واشنگٹن روسی فیصلے کے نتیجے میں اس کے خلاف مزید اقدامات اٹھا سکتا ہے۔
یادر ہے سابق چند روز قبل برطانوی جاس سرگئی اور اس کی بیٹی یولیہ پر کیمیائی حملے کو وجہ بناتے ہوئے امریکہ اور یورپی ممالک نے ڈیڑھ سو کے لگ بھگ روسی سفارتکاروں کو نکال دیا تھا۔