شہر قائد کے باسی دہری اذیت کا شکار


کراچی(24نیوز) شہرقائد کے باسی دہری اذیت کاشکارہیں، گرمی میں اضافہ ہواتوبجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔

کراچی میں گرمی پڑتے ہی شہری ایک طرف لوڈشیڈنگ سے دوچار تودوسری طرف بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی بھرمار کے شکار ہوگئے۔ کراچی کے علاقوں ملیرسعودآباد،لانڈھی کورنگی اوردیگرعلاقوں میں شدید گرمی پڑتے ہی  لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھادیا گیا۔ بیشترعلاقوں میں ہردو گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہری جہاں اس گرمی سے پریشان نے وہیں کے الیکٹرک بھاری بھرکم بلوں نے بھی عوام کا پارہ ہائی کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں گرمی کاپارہ 37 سے 39ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔