گجرات: سنگدل شخص نے 5 افراد کو قتل کر کے خود کشی کرلی


گجرات(24نیوز)ضلع گجرات کے علاقہ بھدرمیں خون کی نہر بہا دی گئی , سنگدل شخص نے اپنی بیٹی، بھابھی، 3 بھتیجوں کو قتل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق گجرات کے علاقہ بھدر میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کریا۔ 45 سالہ مبشرنامی شخص نے اپنی 7 سالہ بیٹی مناہل ایمان، اور 3 بھتیجوں جن میں 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشراور30 سالہ بھابھی مقدس کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ ملزم نے قتل کے بعد خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور وہ تیسری شادی کرنے کا خواہش مند تھا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق  تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔