ٹی20سیریز , شاہینوں اور کالی آندھی کے مابین پہلا مقابلہ کل ہوگا


کراچی(24نیوز) کرکٹ کا جنون ایک مرتبہ پھر شہرقائد میں سرچڑھ کر بولے گا، کل ہوگا کالی آندھی اورشاہینوں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا معرکہ، جس کے لیے نیشنل سٹیڈیم میں مکمل انتظاما ت کر لیے گئے ہیں۔

شہرکراچی ٹی ٹونٹی کرکٹ میلے کی میزبانی کوہے تیار، 3میچوں کی سیریزکا پہلا معرکہ ہوگا اتوارکونیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں، جیسن محمد کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آج کراچی پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹونٹی سیریز،ٹریفک پلان تیار

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جیسن محمد (کپتان)، سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر، آندرے میک کارتھی، کیمو پال، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔

 

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلیے قومی ٹیم کے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں پی ایس ایل سے 3 کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ قومی ٹیم میں سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخرز مان، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔

 

پی ایس ایل میں شاندارکارکردگی پرتین نوجوان کھلاڑیوں کوبھی قومی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی اورحسین طلعت شامل ہیں جبکہ لاہورقلندرزکے فاسٹ باولرشاہین آفریدی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔