محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو بری خبر سنادی

محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو بری خبر سنادی


کراچی( 24نیوز )محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو کوئی خوشخبری نہیں سنائی ہے بلکہ بری خبر ہی دی ہے،رمضان میں شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق مئی اور جون میں گرمی معمول سے زیادہ رہنےکا امکان ہے جب کہ ماہ رمضان کافی گرمی اور موسم خشک رہے گا،ڈی جی میٹ نے بتایا کہ مارچ میں سندھ میں گرمی نے کئی سال کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
ڈی جی میٹ کے مطابق اپریل اور مئی میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے، گرمی زیادہ ہونے کے باعث پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا البتہ جون کے آخری ہفتے میں مون سون کے آغاز پرخشک سالی میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھئے:عمران خان پر لاہور میں حملے کا خدشہ
ڈاکٹر غلام رسول نے مزید بتایا کہ منگلا اورتربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرہیں، اپریل سے برف پگھلنے اور مئی میں گلیشیئر پگلنے سے ڈیموں میں کچھ پانی آئے گا تاہم گلیشیئر کا پانی ڈیموں میں آنے کے باوجود تمام ضرورتیں پوری نہیں ہوں گی۔
واضح رہے اس بارماہ  رمضان مئی میں آرہا ہے اور 17مئی کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔