چینی زبان سیکھنے والوں کو ’ٹیوٹا‘ نے خوشخبری سنا دی


 گوجرانوالہ(24نیوز) پاکستان میں سی پیک کامنصوبہ شروع ہوتے ہی شہریوں میں چینی زبان سیکھنے کی چاہت بھی بڑھ گئی۔ چینی زبان سیکھانے کے لئے ٹیوٹا نے 3ماہ کا مکمل کورس متعارف کروایا۔

 ایک زمانہ تھا کہ لوگ تعلیم کے ساتھ ساتھ انگلش کو ضروری سمجھ کر سیکھتے تھے لیکن اب گوجرانوالہ میں شہری انگلش کے ساتھ ساتھ چینی زبان بھی سیکھ رہے ہیں۔ لو گ عمر کو دیکھے بغیر چینی زبان سیکھنے کے لئے اکیڈمی میں جانے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:" آئی ایم ناٹ ملالہ" پرائیویٹ سکولوں کا نیا نعرہ

  چینی زبان سیکھانے کے لئے ٹیوٹا نے 3ماہ کا مکمل کورس متعارف کروایا جس میں ٹیچر سب کو ناصرف بولنا بلکہ لکھنا بھی سیکھاتے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ چائینیز کے الفاظ نہیں بلکہ شکلیں ہوتی ہیں جنہیں پڑھایا اور سمجھایا جاتا ہے۔

کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تقریبا 3 سو طلباو طالبات چینی زبان سیکھنے آتے ہیں اور یہ کورس بڑی جلدی لوگوں میں مقبول ہو رہا ہے۔