انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدراور سٹاک مارکیٹ، ہفتہ بھر کے احوال


 کراچی(24نیوز) پاکستانی روپے کے لیے رواں ہفتہ تھوڑا بہتر رہا۔ گزشتہ ہفتے کے بے قدری کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قیمت میں نسبتاَ استحکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم یورو برطانوی پاؤنڈ اور ین کے مقابلے میں روپیہ تھوڑا مہنگا ہو گیا۔

 ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 9 پیسے کی کمی سے 115 روپے 49 پیسے رہی۔

لیکن اس دوران روپے کے مقابلے میں یورو کی قیمت 36 پیسے کم ہو کر 142 روپے 10 پیسے، برطانوی پاؤنڈ کی ایک روپے 23 پیسے کم ہو کر 162 روپے 23 پیسے اور جاپانی ین کی ایک پیسے کم ہو کر ایک روپے 8 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی 

 تاہم چینی یوان کی قیمت بھی 12پیسے اضافے سے 18 روپے 36 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4.5 فیصد کمی رکارڈ کی گئی تھی۔